لاہور ... سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ حسن علی کو وکٹیں لینے کا مزہ آنے لگا ہے۔ وہ اپنے ڈیبیو کے بعد سے بہت ہی زیادہ بہترین بولنگ کر رہا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ محمد عامر اور وہاب ریاض سے کہیں زیادہ خطرناک اور زیادہ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ بہترین بولنگ ردھم میں ہے اور تسلسل کے ساتھ وکٹیں لے رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اب اسے جو شہرت ملی ہے اس کا مزہ آ رہا ہے۔ وکٹیں لینے پر جس طرح قوم اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے اس کی تعریف کی جاتی ہے، اس کی عادت ہو رہی ہے۔