Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر فسادات کے ملزم سنگیت سوم کو کلین چٹ

لکھنو... مظفر نگر فسادات کے ملزم اور بی جے پی کے لیڈر سنگیت سوم کو فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم ایس آئی ٹی نے الزامات سے بری کرتے ہوئے کلین چٹ دےدی ۔ ریاست کے ضلع میرٹھ کے سردھنا اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی سنگیت سوم نے کلین چٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فسادات میں ملوث نہیں تھا۔اکھلیش حکومت نے دانستہ طور سے اس معاملے میں ملوث کیا۔ تحقیقاتی افسر نے عدالت میں حتمی رپورٹ داخل کی ہے جس میں کہا گیا کہ ملزم سنگیت سوم کیخلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ اشتعال انگیز وڈیو خود بناکر یا پرانی وڈیو میں چھیڑ چھاڑ کرکے اسے ازسرنو وائر ل کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ فیس بک نے ایسی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جس سے وڈیو کو اپ لوڈ کرنے والوں کے ناموں کا پتہ چل سکے۔ 

 

شیئر: