سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس اکنامک فورم کے موقع پرفن لینڈ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سپورٹ کے لیے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سوئٹزر لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر عادل سراج اور وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان داود بھی موجود تھے۔