Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض کپڑوں سے صحت خراب

لندن ۔۔۔۔ ایک زمانہ سے لوگ یہ کہتے سنتے رہے ہیں کہ انسان کو ڈھیلے ڈھالے اور ایسے کپڑے پہننے چاہئیں جس سے جسم کو راحت اور احساس کو فرحت مل سکے مگر جدید فیشن نے ملبوسات کے اس اہم عنصر کو بڑی حد تک نظر اندا ز کر دیا ہے جس کے منفی اثرات بھی سامنے آتے جا رہے ہیں ۔ برطانوی ادارے نے جو ملبوسات اور ان کے اثرات پر نظر رکھتا ہے ۔ تحقیق و تجزئیے کے بعد یہ کہا ہے کہ بہت سے کپڑے پٹھوں کی تکلیف، دوران خون ، پیٹھ کے درد اور اسی قسم کے دوسرے مسائل کا سبب بنتے ہیں ۔تازہ ترین تحقیق کے مطابق تنگ اسکرٹس اور جینز کے پتلون وغیرہ پٹھوں اور گھٹنوں کی تکلیف کا سبب بنتے ہیں ۔ملبوسات کے ماہر رون میکلوچ کا کہنا ہے کہ جدید فیشن کے چھوٹے چھوٹے کپڑے بھی گوناگوں مسائل کا سبب بنتے ہیں ۔ بہت سے سرجنوں نے بھی اس تحقیق کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بدن سے چپکے ہوئے لباس کسی بھی طرح انسان کو آرام یا فرحت نہیں پہنچا سکتے ۔ اونچی ایڑیوں والے سینڈل اور جوتے ، کاندھے سے لٹکنے والے بھاری بیگ ساری چیزوں کا شمار تکلیف دہ اشیاء میں ہوتا ہے ۔

شیئر: