Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین بچی کو سوتا چھوڑ کر طیارے سے اتر گئے

گوانگژو،چین ۔۔۔لاپروائی اور غفلت غالباً انسان کی سرشت میں ہے لیکن اصل انسان وہی ہوتا ہے جو سنگین غفلتوں کا ارتکاب نہ کرے تاہم کچھ لوگوں سے یہ غلطی سرزد ہو ہی جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب مقامی گوانگژو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنیوالے طیارے میں ایک بچی تمام مسافروں کے اتر جانے کے بعد بھی بے خبر سوتی نظر آئی ۔ اتفاق سے فلائٹ اٹینڈنٹ کی نظر پڑ گئی اور اس نے گرائونڈ اسٹاف کے ذریعے اس کے والدین تک خبر پہنچائی ۔ یہ واقعہ گوانگژو کے بایون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا ۔ بچی کے لاپرواہ والدین کا کہنا ہے کہ وہ طیارے سے اترتے ہی اپنا بیگیج تلاش کرنے میں مصروف تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ بچی بھی ان کے ساتھ ہی ان کے پیچھے پیچھے آگئی ہے ۔ صورتحال دیکھ کر طیارے کے عملے نے بچے کو نیند سے بیدار کیا اور کار کے ذریعے ائیرپورٹ ٹرمینل پہنچا دیا جہاں اس کے والدین اور ائیرپورٹ کا عملہ اس کا انتظار کر رہا تھا۔ طیارہ چنگ دو سے یہاں پہنچا تھا۔

شیئر: