پشاور..سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور کرم ایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے دوران اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایا اور کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں انٹیلی جنس اطلاعا ت پر کارروائی کی گئی۔ گولہ بارود، دیسی ساختہ بارودی سر نگیں، گولیاں، مارٹرگولے اور مختلف ہتھیار برآمد کر لئے۔ اسلحہ غاروں اور زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ ممکنہ طور پر یہ اسلحہ دہشت گرد ی کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔کالایا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے زیرمین ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔