ممبئی ۔۔۔۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ان خواتین کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو خود میں مضبوط ہوتی ہیں۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا بالی وڈ کسی بھی معاملے پر کوئی رائے رکھنے والی مضبوط خواتین سے خوفزدہ ہے ؟ سوناکشی کا کہنا تھا کہ ہاں!مجھے یقین ہے کہ ایسے لوگ بھی ہیں۔کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی اہمیت جتانے اور دوسروںکی رائے دبانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر شعبے میں پائے جاتے ہیں صرف ہمارے ہی شعبے میں نہیں۔اب ایسی خواتین پر منحصر ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے کس طرح ڈیل کرتی ہیں۔ میں خوش ہوں کہ فلمی صنعت نے میرے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔29سالہ سوناکشی کا کہنا تھا ہر ایک تعاون نہ کرتا تو میں ان سے کسی قسم کا رابطہ ہی نہیں رکھتی۔