Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں سنیچر کو مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سنیچر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کم ہو کر 138450 روپے رہی۔
جمعے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی تھی۔
28 مئی کو 10گرام سونا 2356 روپے سستا ہو کر 118700 روپے ہو گیا۔
سنیچر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا چھ ڈالر کم ہو کر 1854 ڈالر کا ہو گیا۔
 

شیئر: