سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 408 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں سنیچر28 مئی کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 408 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 80 ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 143 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار196 ہو گئی ہے‘۔
اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 413 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 645 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ ریاض میں 116،جدہ میں 114، دمام میں 42 ،مکہ مکرمہ میں 33، مدینہ منورہ میں 27 اور الھفوف میں 10 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 121 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں 89، مکہ میں 48، مدینہ میں 32، دمام میں 29 اور ابہا میں 13رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 23 ہزار834 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔