طرابلس۔۔۔۔لیبیاکے ساحل پر تقریباً3ہزار تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔ یہ چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر سوار ہوکر بحیرہ روم پار کررہے تھے۔ان لوگوں کو خراب موسم میں گزشتہ روز ریسکیو کیا گیا۔ اس سلسلے میں 35ریسکیو آپریشن شروع کئے گئے۔ کوسٹ گارڈز حکام نے کہا کہ رات کے وقت متعدد تارکین وطن کو بچاکر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔اٹلی کی ایک این جی او کے عہدیدارنے بتایا کہ بحیرہ روم میں چھوٹی کشتیوں میں سوار ان تارکین وطن کو بچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلی مرتبہ اتنے سارے لوگوں کو ایک دن میں محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔
3ہزار تارکین کو ڈبنے سے بچالیا
اتوار 16 اپریل 2017 3:00