خمیس مشیط: ڈاکٹر خالد سواتی کے اعزاز میں ضیافت
پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے نائب صدر فاروق بٹ نے میزبانی کی
خمیس مشیط(جی ایس ایوب) پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے نائب صدر فاروق بٹ نے سراۃ عبیدہ کی معروف شخصیت ڈاکٹر خالد سواتی کے اعزاز میں ضیات کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک مظفر اعوان نے ڈاکٹر خالد کی کمیونٹی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھرپور خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ راجہ محمد سلیمان نے کہا کہ ہم ڈاکٹر صاحب کی دل سے قدر کرتے ہیں ، ان کی شخصیت سدا بہار ہے۔ میزبان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب محب وطن اور اہل وطن کیلئے جذبہ محبت رکھتے ہیں ۔ ملک طارق نے انہیں خمیس مشیط آنے کی دعوت دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر خالد نے میزبان اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ۔ چند لمحوں کی رفاقت کو غنیمت جانتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوجاتے ہیں۔