مدینہ منورہ میں عازمین حج کے استقبالیہ مراکز میں سہولتوں کا جائزہ
مدینہ منورہ میں عازمین حج کے استقبالیہ مراکز میں سہولتوں کا جائزہ
منگل 31 مئی 2022 21:18
عازمین کو فراہم کی جانے والی سہو لتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر احمد بن ابراہیم الصغیر نے منگل کو مدینہ منورہ ریجن میں عازمین حج کے لیےاستقبالیہ مراکز کا دورہ کیا ہے۔
ڈاکٹر احمد بن ابراہیم الصغیر عازمین کو صحت خدمات فراہم کرنے والے مراکز بھی گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الصغیر نے اندرون و بیرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آنے والوں اور مسجد نبوی کے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔
صحت خدمات کی فراہمی کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کیں(فوٹو سبق)
انہیں بتایا گیا کہ استقبالیہ مراکز میں زائرین کو وبائی مسائل سے بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے بتایاگیا۔
مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے مدینہ منورہ ریجن کے تمام صحت عملے کو ہدایت کی کہ وہ حجاج ، زائرین اور مقامی شہریوں کو معیاری صحت خدمات کی فراہمی میں ادنی فروگزاشت سے کام نہ لیں۔
مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کے چیئرمین نے موجودہ حج موسم کے انتظامات کا جائزہ لیا استقبالیہ مراکز پر صحت خدمات کے لیے درکار طبی عملے اور طبی وسائل کی فراہمی کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کیں۔