روس سے جنگ، امریکہ یوکرین کو ’ایگل ڈرونز‘ فراہم کرے گا
روس سے جنگ، امریکہ یوکرین کو ’ایگل ڈرونز‘ فراہم کرے گا
جمعرات 2 جون 2022 6:52
رپورٹ کے مطابق کانگریس اب بھی ڈرونز کی ڈیل کو روک سکتی ہے (فوٹو: روئٹرز)
امریکہ یوکرین کو چار گرے ایگل ڈرونز فروخت کرے گا جو کہ ہیلفائر میزائل لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کو روس کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا ملک میں تین افراد کو علم ہے جبکہ کانگریس اب بھی اس ڈیل کو روک سکتی ہے، جبکہ اس منصوبے کو آخری منٹ میں واپس لیے جانے کا امکان بھی موجود ہے کیونکہ اس حوالے سے پالیسی بھی موجود ہے، اسی طرح پنٹاگان کئی ہفتے سے اس مںصوبے کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔
یوکرین روس کے خلاف کئی قسم کے کم طاقت کے حامل چھوٹے ہوائی سسٹم استعمال کر رہا ہے، جس نے اس پر فروری کے آخر میں ملک پر حملہ کیا تھا۔
اس وقت یوکرین کی جانب سے استعمال ہونے والے ڈرون سسٹم میں ایئروویرنمنٹ آر کیو 20 اور ترکی ساختہ بے ریکٹر ٹی بی 2 شامل ہیں۔
تاہم گرے ایگل جدید ٹیکنالوجی طرف ایک اہم قدم ہو گا کیونکہ یہ 30 گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتے ہیں اور مشن کے حساب بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا بھی جمع کر سکتے ہیں۔
گرے ایگلز فوجی مقاصد کے لیے استمعال ہونے والے ڈرونز ہیں جن کو پریڈیٹرز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ اپنے ساتھ آٹھ ہیلفائر میزائل لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
یہ فروخت اس لیے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کہ اس کی وجہ سے ایک جدید امریکی سسٹم میدان جنگ میں پہلی بار روس کے خلاف استعمال ہو گا جو کہ شدید حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک امریکی سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ آنے والے دنوں میں کانگریس کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتی ہے اور عوامی سطح پر اعلان بھی کرنا چاہتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ پنٹاگان سے معلوم کریں گے جبکہ پنٹاگان کے ترجمان کا کہنا ہے ’ایسی کوئی بات نہیں ہے، جس کا اعلان کیا جائے۔‘
ایک سرکاری اہلکار، جو کہ باخبر تین افراد میں شامل ہے، کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حال ہی میں منظور کی جانے والی 40 ارب ڈالر کی رقم میں سے کچھ ممکنہ خریداری اور ڈرونز کی تربیت کے لیے مختص کی گئی ہے۔
ڈرون ایکسپریٹ ڈین گیٹنگر کہتے ہیں کہ ’عام طور پر ای کیو ون سی ایک بہت بڑا جہاز ہوتا ہے جو بیریکٹر ٹی بی 2 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ سامان لے جا سکتا ہے۔‘
اسی طرح ایم کیو سی ون بیریکٹرز کے مقابلے میں گولہ باری کی بھی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ یوکرین کے پاس موجود بیریکٹرز ٹی بی ٹو 22 کلوگرام کے ترک ساختہ ایم اے ایم ایل وزن لے جا سکتے ہیں جو کہ ہیلفائر کا تقریباً آدھا وزن ہے۔