Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹرس کیلئے10ہزار 400ڈالر ٹپ

ہونولولو۔۔۔ سیر پر یہاں آئے ہوئے ایک آسٹریلوی جوڑے نے مقامی ریستوران میں کام کرنے والی ایک ویٹرس کو مثالی بخشیش پیش کرکے حیران کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ویٹرس طالبہ تھی اور اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے۔ اخراجات پورے کرنے کیلئے اسے قرض لینا پڑتا تھا جس کی ادائیگی اس کیلئے مشکل ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی جوڑے نے اس ویٹرس کو جانے کیا سمجھ کر اپنے پاس بلایا، کچھ دیر باتیں کیں تو معلوم ہوا کہ کایلا چندرا نامی ویٹرس کالج کی طالبہ ہے مگر مالی مسائل سے دوچار ہے۔ دونوں میاں بیوی یہ سن کر خاموش ہوگئے اور جب اٹھے تو ویٹرس کیلئے نہ صرف 400 آسٹریلوی ڈالر کی نقد رقم رکھی ہوئی تھی بلکہ ساتھ ہی ایک چیک بھی ویٹرس کے نام کا پڑا تھا جس کی مالیت 10 ہزار ڈالر تھی۔

شیئر: