Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

یہ فلم 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ (فوٹو: سکرین شاٹ)
بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے 2023 میں آنے والی اپنی نئی فلم  ’جوان‘ کی جھلک دکھا دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کنگ خان کے مداحوں میں جشن کا سماں ہے۔
 جمعے کے روز ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ٹویٹ کیا۔ یہ فلم دو جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
 شاہ رخ خان کی جانب سے نئی فلم کے اعلان کے فوراً بعد ہئ ٹوئٹر پر ان کے مداح بھی متحرک ہوگئے ہیں۔
جاوید نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’بادشاہ بالی ووڈ پر حکمرانی کے لیے واپس آچکا ہے۔‘
مہران کہتے ہیں کہ ’یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ 2023 شاہ رخ خان کی واپسی کا بڑا سال ہوگا، پٹھان، جوان اور ڈنکی تینوں بہترین فلمیں لگ رہی ہیں۔‘

انوشمن کہتے ہیں کہ ’شاہ رخ خان لگاتار تین فلموں کی ریلیز کے باعث 2023 میں راج کریں گے، جوان کا ٹریلر شاندار اور تازہ ہے، خوش آمدید ایس آر کے۔‘

شاہ رخ خان ایک طویل عرصے بعد بڑی سکرین پر واپس آرہے ہیں۔ ان  کی آخری فلم زیرو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو ہٹ نہ ہوسکی تھی۔
شاہ رخ خان 19 برس بعد ایک سال میں تین فلمیں کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے سنہ 2003 میں شاہ رخ خان کی ایک سال میں تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس میں ’سوادیس‘، ’ویر زارا‘ اور ’میں ہوں نہ‘ شامل تھیں۔
شاہ رخ خان کی 2023 میں پہلی فلم پٹھان ہوگی جو سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
 اس کے بعد شاہ رخ خان اور جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کی فلم  ’جوان‘ ریلیز کی جائے گی۔
جبکہ سب سے آخر میں راج کمار ہرانی کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوگی۔

شیئر: