Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور سرتاج عزیز سے امریکی مشیر کی ملاقاتیں

اسلام آباد.. وزیر عظم نواز شریف اورمشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل میک ماسٹر نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔پاک، امریکا تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان میں قیام امن اور سیکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔ مشیر خارجہ نے امریکی عہدیدار کو پاک ،ہند تعلقات ،پاکستان میں ہندوستانی مداخلت ، کلبھوشن کو سزا اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلی ترین عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

 

شیئر: