Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونائٹیڈ ایئرلائنز میں مسافروں کے ساتھ پھر بدتمیزی

واشنگٹن۔۔۔۔یونائٹیڈ ایئر لائنز کے ایک اور طیارے میں امریکی مارشل نے دولہا دلہن کو طیارے سے اتار دیا۔یہ دونوں طیارے میں ایسی نشستوں پر بیٹھنے کی کوشش کررہے تھے جہاں مسافر سو رہے تھے جبکہ یونائٹیڈ ایئرلائنز نے الزام لگایا کہ یہ اکنامی کلاس سے بزنس کلاس میں بیٹھنے پر اصرارکررہے تھے اس کیلئے اضافی کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ امریکی مارشل کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ایک مصیبت بنے ہوئے تھے۔سالٹ لیک سٹی کا یہ جوڑاکوسٹا ریکا جارہا تھا اس سے کہا گیا کہ وہ ٹیکساس کے جارج بش ایئر پورٹ پر طیارے سے اتر جائے۔جوڑے نے بتایاکہ جب ہم طیارے میں سوار ہوئے تو ہماری نشستوں پر ایک مسافر پہلے ہی سو رہا تھا اس لئے ہم نے اسے جگانا مناسب نہیں سمجھا اور خالی نشستوں پر جابیٹھے۔جب ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی الاٹ شدہ سیٹوں پر ہی بیٹھے ہیں تو انہوں نے اس کا جواب نفی میں دیا۔اس کے بعد ہم نے کہا کہ ہمیں اپ گریڈ کردیا جائے لیکن درخواست مسترد کردی گئی۔ جوڑے نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے بعد اپنی اصل نشست پر چلے گئے لیکن چند منٹ بعد امریکی مارشل نمودار ہوا اورہمیں اپنے ساتھ لے گیا۔جلد ہی دوسری پرواز سے ہم وقت پر کوسٹا ریکا پہنچ گئے۔ایئر لائن کے اس رویے پر افسوس ہوا۔

شیئر: