Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6ہزا رتارکین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

طرابلس۔۔۔لیبیاکے قریب بحیرہ روم کے ساحل پر اس ہفتے 6ہزار سے زیادہ تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیالیکن اس کے باوجود 7افراد ڈوب گئے۔ موسم گرما آتے ہی یورپ جانیوالے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں 8سال کا بچہ شامل ہے ۔اطالوی کوسٹ گارڈ اور غیر سرکاری اداروں کی کشتیوں نے ہزاروں تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا۔یہ تمام تارکین وطن ربڑ کی کشتیوں یا خستہ حال کشتیوں میں سوار تھے۔اب چونکہ سمندر پر سکون ہے اس کی وجہ سے کشتیوں کے ذریعے تارکین کی اسمگلنگ میں تیزی آئی ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈ نے درجنوں ریسکیو آپریشن کئے۔ رات گئے بھی 1800سے زیادہ تارکین کو بچایا گیا یہ لوگ ربڑ کی 7اور لکڑی سے بنی 2کشتیوں میں سوار تھے۔ اسمگلر ان سے اربوں پونڈ کما چکے ہیں۔

شیئر: