حیدرآباددکن۔۔۔۔ہند کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 3جولائی سے ہونیوالے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں اپنی نئی ڈبلز پارٹنریوروسلاواشیوڈوواکے ساتھ مل کر ڈبلز کے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرونگی۔ اس سال میں نے انتہائی مضبوط ابتدا کی ہے اور قازقستان سے تعلق رکھنے والی پارٹنر کے ساتھ مل کر کامیابیاں حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔ نئی پارٹنراسٹرائیکووا کے ساتھ 10ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیںجبکہ ثانیہ مرزا سوئزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی مارٹینا ہنگز سے پہلے ہی اپنی راہیں جدا کرچکی ہیں۔ثانیہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس سال اچھی خاصی کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ آسٹریلیا اوپن میں گرینڈ سلام فائنل تک پہنچی۔برزبن میں ٹائٹل حاصل کیا۔ میامی اور سڈنی میں فائنل کھیلے۔ میں خود اپنا جائزہ لیتی رہتی ہوں اور ہمیشہ یہی فکر رہتی ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو۔شیودیوواکے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کے بارے میں کہا کہ میں انہیں کافی عرصے سے جانتی ہوں وہ بہت اچھی کھلاڑی ہے۔گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہے اور ہم دونوں ہی اچھا کھیل پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔خیال ہے کہ ہماری یہ جوڑی ومبلڈن تک چلتی رہے اور شاید اس سے آگے بھی ہم دونوں مل کر کھیلیں۔اسٹراکوواسے علیحدہ ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی ترجیحات مختلف ہیں اسی لئے علیحدہ ہوگئے۔