لکھنؤ۔۔۔۔سماجو وادی پارٹی کے قائد ملائم سنگھ یادوکے ان ریمارکس پربہوجن سماج پارٹی کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا جاسکتا۔ جنتا دل یونائٹیڈ نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو ماضی میں رہ رہے ہیں اور انہیں بی جے پی کی موجودہ صورتحال کا علم نہیں۔بی جے پی اب پرانی جیسی نہیں رہی اب یہ 2017کی بی جے پی پارٹی ہے۔ واضح رہے کہ ملائم نے بہوجن سماج پارٹی اور پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ ہم اپنے طور پر کام کرینگے ۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ عظیم تر اتحاد بننا چاہئے اور ہماری پارٹی اس کیلئے تیار ہے۔مایاوتی نے تجویز پیش کی تھی کہ بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں شکست دینے کیلئے ہم کسی بھی جماعت سے اتحاد کیلئے تیار ہیں۔