Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہسپتال 2022 کے لیے دنیا کے بہترین ہسپتالوں کی درجہ بندی میں شامل

امریکی میگزین نیوز ویک نے سعودی ہسپتالوں کو فہرست میں شامل کیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
امریکی میگزین نیوز ویک نے سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی میڈیکل سٹی، کنگ عبدالعزیز اور کنگ خالد ہسپتال کو سال 2022 کے لیے بین الاقوامی سطح پر بہترین سپتالوں کی درجہ بندی میں شامل کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ درجہ بندی ہیلتھ کیئر میں بہتر کارکردگی، انفیکشن کنٹرول کے لیے اقدامات، مریضوں کی حفاظت اور طبی خدمات کے معیار سے متعلق دیگر اقدامات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی میڈیکل سٹی نے کنگ خالد اور کنگ عبدالعزیز ہسپتالوں میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کی تعمیل پر کامیابی کے بعد ڈائمنڈ ڈگری سرٹیفکیٹ سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات کی منظوری حاصل کی ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی میڈیکل سٹی نے سعودی سینٹرل بورڈ فار ایکریڈیٹیشن آف ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشنز کی منظوری بھی حاصل کی ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی اور یونیورسٹی میڈیکل سٹی نے کلینیکل فارمیسی ریزیڈنسی پروگرام پر آٹھ سال کے لیے امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ کی بھی منظوری حاصل کی ہے۔
امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ امریکہ میں اس پروگرام کے لیے واحد ایکریڈیشن باڈی ہے جس کا مقصد ایسے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیلتھ پریکٹیشنرز کو تیار کرنا ہے جو علم کی اعلیٰ سطح کو یقینی بناتے ہیں۔
کنگ سعود یونیورسٹی میڈیکل سٹی نے چھٹے درجے کی درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے امریکن سوسائٹی فار ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔
ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز ایسوسی ایشن کی درجہ بندی آٹھ  مراحل پر مشتمل ہے جو اس بات کا اندازہ لگاتی ہے کہ  ہسپتال کس حد تک ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ایپلی کیشنز اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔

شیئر: