لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر کے طلب کر لیا ۔یہ نوٹس آف ڈیمانڈ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کئے گئے جس کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے پیش ہونا ہو گا۔اس سے قبل شاہ زیب حسن اور خالد لطیف پر فرد جرم کی گئی تھی لیکن دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا اب بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کیا ہے جس کے تحت ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات اکٹھا کی جا سکتی ہیں۔پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزی کے الزام میں دونوں کھلاڑیوں سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اور سیکیورٹی اور ویجیلنس کمیٹی ان سے انٹرویوز کرے گی۔