سونے کی قیمت میں دو روز میں 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
منگل 7 جون 2022 16:58
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں محض دو روز میں فی تولہ چار ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1250 روپے جب کہ پیر کو 2800 روپے بڑھی ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 143250 روپے ہو گئی ہے۔
چوبیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت دو روز میں 2472 روپے بڑھی ہے جب کہ منگل کو 1072 روپے اضافے سے 122814 روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے سوران سونے کے نرخ پانچ ڈالر کم ہو کر 1849 ڈالر رہی۔