جمیکا...پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے ۔ وہ بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور میچ کے تیسرے دن حسن علی فیلڈ نگ کے دوران زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ۔ معائنہ کرنے پر ان کے پٹھوں میں کھنچاو کا انکشاف ہوا ۔ انجری کے سبب حسن علی کی 21 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تاہم ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ جلد سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق انجری کا جائزہ لیا جاتا رہے گا ۔مکمل اطمینان کے بعد کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔