ممبئی ... میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے فلم اداکارسنجے دت کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کر دیا۔ فلم ساز شکیل نورانی کو انڈرورلڈ گروہ کی طرف سے دھمکی دینے کے معاملے میں سمن جاری کرنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعدعدالت نے 15 اپریل کو ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ شکیل نورانی نے شکایت کی تھی کہ انہیں سنجے دت نے انڈرورلڈ کے ذریعے دھمکی دی ہے۔ سنجے دت کے وکیل سبھاش جادھو نے بتایا کہ معلومات کی کمی سے سنجے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے تھے۔ اب ہر طلبی پر عدالت میں حاضر ہوں گے۔ شکیل نورانی نے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کرانے کے باوجود جب پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تو عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔واضح ر ہے کہ انہوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ 2002 میں سنجے نے ان کی فلم "جان کی بازی" کے لئے 50 لاکھ روپے لئے تھے لیکن فلم پوری نہیں کی۔ مافیا کے ذریعے دھمکی د ی گئی۔ اس فلم میں2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ دھمکی آمیز فون دبئی اور کراچی سے آتے تھے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔