Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کی حمایت

نئی دہلی۔۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت کشمیر میں ایک نوجوان کو فوجی جیپ کے سامنے باندھ کر پٹرولنگ کرنے کی متنازعہ وڈیو پر فوج کی حمایت کررہی ہے۔ہند کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ مسلح افواج کشمیر میں زبردست دباؤ کے باوجود انتہائی صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے اور فوجی افسر نے نوجوان کو جیپ کے سامنے باندھ کر زبردست کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فوج تنازع میں گھر گئی ہے۔ حکام نے علاقے کے میجر کو طلب کیاتاہم اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس میجر پر کوئی نکتہ چینی نہیں بلکہ فوج کی تعریف ہونی چاہئے ۔ فوج شمالی اورمشرقی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔ فوج انتہائی تربیت یافتہ ہے اور اپنے اقدام کی ذمہ دار ہے۔ فوجی کارروائی پر سوشل میڈیا میں اس قسم کی مخالفانہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ادھر آرمی چیف جنرل وپن راوت نے کہا کہ فوج کی انتہائی نیک نامی کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فوج اپنا امیج اورپیشہ ورانہ مقبولیت برقرارر کھے گی۔

شیئر: