نئی دہلی۔۔۔۔اسپین کی سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی آرانزا سینچیزنے کہا ہے کہ ممتاز ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف نے مجھے کھلاڑی بننے میں مدد دی۔وہ نئی دہلی میں 18اور 19اپریل کو ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ ہندوستان آئیں۔انہوں نے اس موقع پر ایک تقریب میں 8لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ سے اپنے دور کی ٹینس کی باتیں شیئر کیں۔یہ ٹورنامنٹ ٹینس کھیلنے والے بچوں کے درمیان ہورہا ہے ان ایونٹس میں جیتنے والے بچوں کو فرانس کا دورہ کرایا جائے گا جہاں وہ جونیئر فرنچ اوپن میں شرکت کرینگے ۔ سینچس نے اپنے دور میں 4سنگلز ،6خواتین کے ڈبلز مقابلے ،4مکسڈ ڈبل مقابلے ، گرینڈ سلام ٹائٹل اور 4اولمپک میڈلز جیتے تھے۔ 1989ء میں انہوں نے فرنچ اوپن اس وقت جیتا تھا جب ان کی عمر صرف17سال تھی۔45سالہ سابق ٹینس اسٹار بعد میں ٹینس سے ریٹائر ہوگئیں۔اپنے دور میں اسٹیفی گراف کے ساتھ ان کا مقابلہ اکثر ہوا کرتا تھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسپین میںخوااتین کیلئے ٹینس شروع کرنیوالی خاتون ہیں اس کے بعد اسپین کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔اسپین میں شروع سے ہی فٹبال کو بڑا پسند کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح ہند میں کرکٹ کو۔اب اسپین میں ٹینس کو مقبولیت حاصل ہے ہند کو چاہئے کہ وہ بھی اس کھیل کو فروغ دے۔ ہند نے ڈبلز نے مقابلوں میں اچھے کھلاڑی پیدا کئے جن میں ثانیہ مرزا،لینڈر پائس،مہیش بھوپاٹی اور روہن بھوپنا شامل ہیں لیکن ابتک سنگلز مقابلوں میں کوئی زیادہ بڑا کھلاڑی نظر نہیں آرہا ۔