کورونا کے باعث گذشتہ دو سال بیرون ملک سے عازمین کو مدعو نہیں کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
سال رواں میں حج کے لیے سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی فیلڈ ٹیمیں عازمین حج سے 13 زبانوں میں رابطہ کر رہی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عازمین کی آگاہی اور انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے انگریزی، ہسپانوی، انڈونیشی، جاپانی، فارسی، اردو، ترکی، پرتگالی اور بنگلہ دیشی زبانیں ان میں شامل ہیں۔
حج کے لیے متعین فیلڈ ٹیموں کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سال رواں عازمین حج کی محدود تعداد 10 لاکھ رکھی گئی ہے۔
قبل ازیں عالمی وبا کورونا کے باعث گذشتہ دو سال بیرون ملک سے عازمین کو حج کی سعادت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا جب کہ مملکت میں رہائش پذیر افراد کو محدود پیمانے پر مکمل ایس او پیز کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی ۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں