Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشی پروجیکٹ میں 600 ملین ریال کا تجارتی مال قائم کرنے کا معاہدہ

عربین سینٹرز کمپنی اور نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں عربین سینٹرز کمپنی اور نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے شمالی ریاض میں مرسیہ رہائشی پروجیکٹ میں 600 ملین ریال کا تجارتی مال قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تقریباً 180,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے 45,000 مربع میٹر کے مجموعی لیز ایبل ایریا کے ساتھ مربوط مال میں 150 دکانیں شامل ہوں گی جس میں فیشن، کھانے، سنیما اور تفریح کے لیے بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کی ایک رینج کی میزبانی کی جائے گی۔
سعودی سٹاک ایکسچینج  فائلنگ کے مطابق معاہدے کے تحت 130 بلین ریال کے سرمائے سے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی جس کی ادائیگی فریقین کی جانب سے یکساں طور پر کی جائے گی۔
سعودی سٹاک ایکسچینج  فائلنگ نے کہا کہ نئی قائم ہونے والی کمپنی مال کی ڈویلمپنٹ کے مقصد کے لیے نیشنل ہاؤسنگ کمپنی سے زمین لیز پر لے گی۔ لیز کی رقم 340 ملین ریال ہے اور جس کی ادائیگی سالانہ ادائیگیوں میں کی جائے گی۔
مال کی ڈویلمپنٹ کی لاگت کا تخمینہ 260 ملین ریال ہے جہاں عربین سینٹرز کمپنی اپنے اندرونی وسائل کے ذریعے اس میں سے اپنے حصے کی مالی اعانت کرے گی۔
کمپنی کو توقع ہے کہ اس کے مستحکم ہونے کے بعد مال کی آمدنی 50 ملین ریال سے تجاوز کر جائے گی۔
عربین سینٹرز کمپنی اس مال کی تعمیر 2022 کے دوسرے نصف کے دوران شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب اس کے ڈھانچے کے ڈیزائن کی منظوری مل جائے گی۔ اس مال کے 2025 کے پہلے نصف کے دوران کھلنے کی امید ہے۔
2016 میں قائم کی گئی نیشنل ہاؤسنگ کمپنی  رئیل سٹیٹ سسٹم کے اندر سب سے بڑے ڈویلپرز میں سے ایک ہے جو معیاری پروجیکٹس کو فروغ دیتا ہے جو مارکیٹ کو تقویت دیتے ہیں۔
نیشنل ہاؤسنگ کمپنی  کے مرسیا رہائشی منصوبے میں 5,000 سے زیادہ گھر اور 570 اپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔

شیئر: