رپورٹ کے مطابق واقعہ یو سٹریٹ کے علاقے میں پیش آیا ہے، جس کے بعد ایم پی ڈی (میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ) حرکت میں آ گئی ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ’زخمی ہونے والے افراد میں تین بالغ جبکہ زیادہ تر کم عمر افراد شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکار اور دو دوسرے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ موئچیلا کے دوران ہوا، جو ایک فیسٹیول ہوتا ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر صدر بائیڈن نے کہا تھا لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے امریکہ میں ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔
پچھلے کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پچھلے ماہ کی 24 تاریخ کو بدترین حملہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ وائٹ ہاؤس سے دو میل سے کم فاصلے پر واقع ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹیکساس کے ایک سکول پر فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو کہ 2018 میں ڈگلس ہائی سکول پر ہونے والے حملے سے بھی زیادہ تباہ کن تھا۔
اس حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح گذشتہ ماہ فائرنگ کے دیگر واقعات بھی ہوئے جن میں کیلیفورنیا کی ایک مارکیٹ اور ایک چرچ پر حملے بھی شامل ہیں۔