’مسجد الحرام میں الیکٹرانک ویل چیئرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے‘
’مسجد الحرام میں الیکٹرانک ویل چیئرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے‘
پیر 20 جون 2022 18:58
عبدالرحمن السدیس نے سعی کے لیے ویل چیئرز کا معائنہ کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں سعی کے لیے مختص الیکٹرانک ویل چیئرز کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹریز، انتظامیہ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرانک ویل چیئرز کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ عازمین حج کو سہولت ہو اور زیادہ سے زیادہ عازمین آسانی سے سعی کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ خاص طور پر بوڑھوں اور معذوروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے۔
علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے حج موسم کے فیلڈ پلان پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس ہزار سے زیادہ اہلکار مسجد الحرام میں عازمین حج خدمت کریں گے۔ ان میں خواتین شامل ہیں۔
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں حج پر آنے والوں کے خیر مقدم کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ہے۔