Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ میں خفیہ بستی کا سراغ

کیپ کینورل ..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک ایسی عجیب و غریب تصویر جاری کی ہے جو اسکے دعوے کے مطابق مریخ کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ شہد کی چھتوں کی شکل والے ایک عجیب و غریب دہانے کے نیچے ایک خفیہ بستی کا سراغ ملا ہے جسے سائنسی قیاس آرائیوںکے مطابق نامعلوم دنیا کی مخلوق سے تعلق رکھنے والے شکاری اپنی کمین گاہ کے طور پر استعمال کرتے رہے ہوں۔ جاری ہونے والی تصویر مریخ کے اس علاقے کی ہے جسے ناٹکس لیبرنتھس کہا جاتا ہے اور تحقیق و تجربے سے پتہ چلا ہے کہ اس کے اندر کچھ ایسی نامعلوم چیزیں موجودہیں جو وقت کے ساتھ نمایاں ہوتی جاتی ہیں۔کچھ لوگ اسے زیر زمین بستی کی ہوادان نما چھت کا نام دے رہے ہیں جو نامعلوم مخلوق نے تیار کی ہے۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ پتھروں اور تغیر پذیر ریتیلے حصوں پر مشتمل ہے۔
 

شیئر: