Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے ملازمتوں کیلئے ہندوستانیوں کی واپسی

واشنگٹن .... ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکہ میں ملازمت کرنے والے مزید ہندوستانی وطن واپس آکر ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق دسمبر اور مارچ کے درمیان ایسے ہندوستانیوں کی اپنے ملک میں ملازمت تلاش کرنے کی کوششیں 10گنا بڑھ گئیں۔ دسمبر 2016ءمیں امریکہ میں رہنے والے تقریباً600ہندوستانیوں نے وطن واپس آکر ملازمتیں کیں۔ سال رواں میں مارچ کے اختتام تک یہ تعداد بڑھ کر 7ہزار ہوگئی ہے۔ واضح ہو کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہند سے ہنر مند کارکنوں اورسافٹ ویئر انجینیئرز کے جاب ویزا پر پابندی لگادی ہے۔ 5برسوں میں ایچ -آئی بی ورک ویزا میں کمی کردی گئی ۔ اس ویزے کے تحت امریکی فرمیں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دے سکتی ہیں۔

شیئر: