Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ پاکستانی کرنل کو را نے اغوا کیا

 اسلام آباد..... پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ نیپال میں لاپتہ ہونے والے ریٹائر ڈ فوجی افسر کو ہندوستانی انٹیلی جنس نے گرفتار کیا ہے۔انہیں اچھی ملازمت کا لالچ دیکر نیپال بلایا گیا تھا اور خیال ہے کہ ہند اپنے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادو کی رہائی کیلئے انہیں استعمال کریگا۔ 2سینیئر سیکیورٹی افسران نے بتایا کہ ہندوستانی ایجنٹوں نے نیپال میں 6اپریل سے لاپتہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب کو اغوا کیا ۔ اس کا مقصد پاکستان پر کلبھوشن کی رہائی کیلئے دبا¶ ڈالنا تھا ۔ دونوں افسران نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر یہ بات کہی۔ ہندوستانی حکام سے اس معاملے پر رابطہ نہیں ہوسکا۔ ایک پاکستانی افسر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حبیب 6اپریل کو کٹھمنڈو ایئرپورٹ پہنچے۔ ایک ہندوستانی نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا اور انہیں ہوٹل لے گیا۔دوسرے افسر کا کہناتھا کہ ”را“ نے انہیں اغوا کیا۔ ان دونوں پاکستانیوں نے کہاکہ کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کے نتیجے میں 1345افراد ہلاک ہوئے۔

شیئر: