عدلیہ کسی دباﺅ میں نہیں آئے گی ،فیصلہ شریف فیملی کے حق میں آیا توعمران خان کے لئے دھر نا کی طرح ایک اور سیاسی خودکشی ہو گی
پشاور (سید شکیل احمد ) پانا مہ لیکس سے متعلق عوام کی بے چینی ختم ہونے والی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عدلیہ نے فیصلے کی تحریر کی نوک پلک درست کر لی ۔ اب صرف جمعرات کو فیصلہ سنا نا باقی رہ گیا ۔ عموما یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ پا نا مہ لیکس کاجو بھی فیصلہ آ ئے اس سے ملکی صورت حال پرکیا اثرات مرتب ہو ں گے یعنی اگر فیصلہ نو از شریف کے خلا ف آیا تو کیا ہوگا اگر حق میں آیا تو پھر کیا صورت حال بنے گی یہ کوئی گمبھیر سوال نہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ عدالت عظمٰی نے واضح کر دیا کہ عدلیہ ایسافیصلہ دے گی جو صدیو ں تک یا د رکھا جا ئے گا ۔ جس کے بعد اس مقدمے سے متعلق تما م الجھا و¿ ختم ہو جا ئیںگے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر آئین اور قانو ن ہی کے مطا بق فیصلہ کر ے گی ۔ سب سے پہلے عدلیہ کے اختیا ر کا تعین لا زمی ہے۔ دائرہ کار میں رہ کر ہی فیصلہ دینا ہوگا ، جن عنا صر کی جانب سے پانا مہ یکس پر اپیلیں دائر کی ہیں ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ثبوت فراہم کرتے لیکن تحریک انصاف اور جما عت اسلا می بھی نا کام رہی ۔ اسی طرح نو از شریف اور ان کے صاحبزادو ںکی جا نب سے جو دستایزات جمع کر ا ئی گئی ہیں ان کی صحت مشکو ک ہے ۔ عدلیہ کو دستاویزکی بنیا د پر آئین اور قانو ن کے مطابق فیصلہ دینا ہے ۔فرض کر لیا جا ئے کہ نوا ز شریف کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر دواہم امکا ن مو جو د ہیں ایک یہ کہ ا نہیں اقتدار کی کر سی چھو ڑ نا پڑے گی اور اس کے لئے مسلم لیگ نے تیا ری مکمل کر لی کیو ں کہ وہ آئندہ انتخابات تک حکمر ا نی کر نا چاہتی ہے ۔ نو از شریف کے متبادل تلا ش کر لیا تاہم سیا سی قوت نو ا زشریف کے پا س ہی ر ہے گی اور وہ جا تی عمر ہ میں بیٹھ کر حکمر انی کے مزے لیں گے تاہم سیا سی طو رپر مسلم لیگ کو بڑادھچکا لگے گا جو آئندہ انتخاب پر اثر اند از ہو سکتا ہے ۔ اس کے با وجود مسلم لیگ کی پنجا ب میں سیا سی حیثیت مضبوط ہی رہے گی البتہ عمر ان خا ن کی سیا ست کو نئی زند گی مل جا ئے کی جو ان کی انتخابی مہم کا مر کز ی کر دار ہو گا ۔آئینی ماہر ین کی رائے ہے کہ پا نا مہ لیکس سے نو از شریف کا کوئی تعلق نہیں اس لئے ا نہیں براہ راست متاثر نہیںکیا جا سکتا البتہ بعض دستاویز کو ان کے کھا تے میں شامل کیا جا سکتا ہے جس کی بنیا د پر ان کے بارے میں کوئی فیصلہ آسکتاہے اور وہ بھی سیا ست میں حصہ لینے پر پا بندی کا ہو سکتا ہے یعنی ان کو ان کے صاحبزادوں کا سہولت کا ر تسلیم کیا جا سکتا ہے ۔ بہر حال پا نا مہ لیکس کا فیصلہ پاکستان کی سیا سی صورت حال اور سیا سی تاریخ کے لئے ایک اہم مو ڑ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن مسلم لیگ کو کوئی خاص سیا سی دھچکا پہنچنے کے امکا ن کم ہی ہے البتہ اگر نو از شریف کے خاندان کے حق میں فیصلہ آجا تا ہے تویہ عمران خان کے لئے دھر نا کی طرح ایک اور سیاسی خودکشی ہو گی ۔