Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھریلو ملازمین سے بدسلوکی انسانی سمگلنگ قانون کے تحت جرم‘

10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں انسداد انسانی اسمگلنگ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل محمد المصری نے خبردار کیا ہے کہ’ گھریلو ملازمین سے بدسلوکی انسانی سمگلنگ کےقانون کے مطابق جرم ہے۔ اس کی سزا 10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق سیکریٹری جنرل الاخباریہ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ’ مملکت میں گھریلوملازمین کی تعداد کے دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے‘۔ 
انہوں نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ’انسانی سمگلنگ کے مختلف جرائم میں سب سے زیادہ عام جبری مشقت ہے‘۔
انہوں نے اس امر پرزوردیتے ہوئے کہا کہ ’جبری مشقت اور گھریلو عملے سے بدسلوکی کرنے والے آجر کے خلاف ثبوت ملتے ہی قانونی کارروائی اور ان پر سزاوں کا اطلاق کیاجاتا ہے‘۔ 
 

شیئر: