عازمین کا خیرمقدم زمزم اور سعودی قہوے سے، حج ٹرانسپورٹ سروس میں خواتین اور سمیت گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں
خواتین کی قوت سماعت محرومی انجمن میں شطرنج ٹورنامنٹ:جدہ میں امکان تنظیم کے زیر تحت خواتین کی قوت سماعت سے محرومی کی انجمن کی ممبران نے حال ہی میں شطرنج ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امکان آرگنائزیشن کی صدر شہزادی نوف بنت مقرن بن عبدالعزیز نے جدہ میں ہونے والے خواتین کےشطرنج ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شادین الامر کو اعزاز سے نوازا ہے۔
مدینہ منورہ میں ٹرانسپورٹ کی مزید سہولتوں کے لیے منصوبے:سعودی وزارت نقل و حمل و لاجسٹک خدمات نے مملکت بھر میں سڑکوں کا پانچ ہزار کلو میٹر سے زیادہ کا نیٹ ورک قائم کرنے میں کامیابی کے بعد مدینہ منورہ میں مقامی شہریوں اور زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے منصوبے شروع کیے ہیں۔
عازمین حج کے لیے بس سروس میں خواتین :مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی بس سروس میں اس سال خواتین بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ادارہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 40 سعودی خواتین کو بس سروس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے۔
عازمین حج کا خیر مقدم آب زم زم، سعودی قہوے سے:سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کا خیر مقدم آب زمزم، سعودی قہوے، کھجوروں، گلدستوں، مٹھائیوں اور خوراک کے پیکٹوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ناکارہ چیزوں کو خوبصورت طریقے سے ری سائیکل:دومۃ الجندل میونسپلٹی نے ناکارہ چیزوں کو انتہائی خوبصورت طریقے سے ری سائیکل کرکے انہیں جمالیاتی مجسموں میں تبدیل کردیا ہے۔ جمالیاتی مجسموں کوشہر کے مختلف پارکوں میں نصب کردیا ہے جن کی موجودگی سے جگہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ریاض فرنٹ میں فیوچر سپیس سینٹر کا افتتاح:قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد التمیمی نے ریاض فرنٹ میں فیوچر سپیس سینٹر کا افتتاح کردیا۔ سینٹر کے افتتاح سے سعودی عرب میں سپیس سیکٹر فیوچر کی آگاہی بڑھے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ اس سے ٹیکنالوجی کے سینٹر کے طور پر علاقے میں مملکت کا نام بلند ہوگا۔
حج موسم 1443 ھ کےلیے بس آپریشنل پروگرام پلان:مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت مشترکہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے حج موسم 1443ھ کے لیے بس آپریشنل پروگرام پلان کا اعلان کردیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ 6 روٹس (5، 6، 7، 8، 9، 12) پرشٹل بس سروس مسلسل مہیا ہوگی۔
جدہ سیزن کے دی ولیج میں بچوں کی مختلف سرگرمیاں:جدہ سیزن کا دی ولیج میں بچے مختلف قسم کی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔دی ولیج زون مفت پارکنگ کی جگہ اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے جس میں تفریح اور تعلیم سے بھرے سات شعبے ہیں جن میں ’الجاحظ‘ کا تجربہ بھی شامل ہے جو بچوں کو ایک تعلیمی اورانٹرایکٹو نمائش کے ذریعے قدیم ترین عربی نسخوں سے متعارف کراتا ہے۔