سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو جدہ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اردو میں ٹویٹ کیا ہے۔
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
’اس کےعلاوہ مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
اس کے علاوہ فریم ورک کے اندر مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) June 26, 2022