Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں گرد و غبار کے طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم

حد نظر ایک کلو میٹر سے کم رہ گئی ہے(فوٹو سبق)
کویت میں  سنیچر کی صبح گردو غبار کے طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم  ہوگئے۔ آسمان پر ہر طرف گرد چھائی ہوئی ہے۔ 
کویتی اخبار القبس کے مطابق کویت میں گردو غبار کے طوفان کے  باعث حد نظر ایک کلو میٹر سے کم رہ گئی ہے۔
کویتی وزارت داخلہ نےعوام سے اپیل کی کہ’ وہ گردو غبار کے طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔ 

فوری طور پر 112 پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جائے(فوٹو سبق)

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’اگر کہیں کسی کو کسی طرح کا کوئی مسئلہ پیش آئے تو سیکیورٹی فورس یا ٹریفک پولیس سے مدد طلب کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔ فوری طور پر 112 پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جائے‘۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ ’وہ ساحل سمندر جانے سے قبل کوسٹ گارڈز سے رابطہ کرکے صورتحال کے بارے میں معلوم کریں‘۔
’اگرسمندر میں موجودگی کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوں یا مدد طلب کرنے کی پوزیشن میں ہوں تو ایسی صورت میں رابطہ کیا جائے‘۔ 

شیئر: