شیخوپورہ ...وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں 1180 میگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ نیشنل گرڈ کو 717 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اس کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ایل این جی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا پاور پلانٹ ہے۔ کم ترین لاگت سے تیار ہونیوالے اس منصوبے سے7 روپے37 پیسے فی یونٹ سستی ترین بجلی پیدا ہو گی ۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی موجود تھے۔۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں شفاف ٹینڈرنگ سے 50 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ منصوبے سے آئندہ 30 برسوں میں 250 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ 2017کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ گڈو کے مقابلے میں بھکی پاور پلانٹ کی لاگت کہیں کم ہے کسی بھی فورم پر بچت کی تصدیق کرائی جا سکتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفافیت نہیں دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے لاکھوں لوگوں کے روزگا ر بند ہو چکے تھے۔ حکومت نے مشکلات کے باجود بجلی کے منصوبے مکمل کئے۔