Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام:شراب اور سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دمام .....  شاہ فہد پل پر کسٹم حکام نے سونا اور شراب کی بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ دمام میں شاہ فہد پل پر متعین ڈائریکٹر کسٹم سلیمان البلیھد نے سبق نیوز کو بتایاکہ چوکی پر متعین کسٹم اہلکاروں نے مملکت آنے والی ایک گاڑی کو روکا جس کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی شراب کی 49 بوتلیں برآمد ہوئی ۔ اسمگلنگ کی دوسری کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیاجس کے قبضے سے 2 کلو 42 گرام سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ ملزم نے سونے کے بسکٹ ٹانگوں پر چپکائے ہوئے تھے۔ ڈائریکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ اسمگلر نے اگرچہ انتہائی مہارت سے بسکٹ اسمگل کرنے کی کوشش کی مگر کسٹم اہلکاروں کے تجربے اور مہارت سے بچ نہ سکے ۔ اسمگلروں کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔ 

شیئر: