Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2021 کے دوران اوپیک کی تیل برآمدت کے اضافے میں سعودی عرب کا حصہ 34 فیصد

عالمی سطح پر خام تیل کی پیداوارمیں یومیہ 0.52 ملین بیرل کا اضافہ ہو(فائل فوٹو عرب نیوز)
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم سے برآمدات میں 77 فیصد اضافے ہوا جس میں سعودی عرب کا حصہ ایک تہائی رہا۔
اوپیک کے سالانہ شماریاتی بلیٹن کے مطابق مملکت نےتیل برآمدات کے مجموعی اضافے میں 34 فیصد کا حصہ ڈالا۔ اس کے بعد 2021 میں عراق، کویت اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب 15، 9 اور 10 فیصد ڈالا۔
2021 میں عالمی سطح پر خام تیل کی مجموعی پیداوارمیں یومیہ 0.52 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔ صرف اوپیک ممالک نے پچھلے سال کے مقابلے میں یومیہ 0.7 ملین  زیادہ بیرل پیدا کیا۔
یہ خام تیل کی مجموعی عالمی پیداوار میں 0.8 فیصد اور اوپیک کی پیداوار میں 2.7 فیصد اضافہ ہے یعنی غیر اوپیک ممالک نے خام تیل میں 0.4 فیصد کمی دیکھی۔
تیل کی عالمی طلب میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا جس میں بنیادی شراکت دار امریکہ، یورپ اور چین ہیں۔ تیل کی عالمی طلب میں ڈسٹلیٹس اور پٹرول کا حصہ تقریباً 55.2 فیصد تھا جب کہ 2021 میں بقایا ایندھن کے تیل کی ضروریات مجموعی طور پر تقریباً 6.6 فیصد تھیں۔
اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے طلب کی سطح کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
اوپیک ممالک کی جانب سے برآمد کیے جانے والے خام تیل کی مجموعی سطح میں یومیہ 0.54 بیرل  کی کمی دیکھی گئی۔
اوپیک کے 13 میں سے 9 ارکان نے 2021 میں خام تیل کی برآمدات کی سطح میں کمی دیکھی۔
باقی چار ارکان میں الجزائر، ایران، عراق اور لیبیا نے 2020 کے مقابلے میں خام تیل کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا۔
تیل برآمد کرنے والے ارکان نے مکمل شدہ کنوؤں کی تعداد میں 280 کی کمی دیکھی جو 2017 کے بعد ریکارڈ کی گئی سب سے کم تعداد ہے۔
اوپیک ممالک دنیا کے خام تیل کا تقریباً 40 فیصد پیدا کرتے ہیں۔ 2021 میں شامل 47 فعال رگز 2020 کے مقابلے رگز میں مجموعی اضافے کا صرف 10 فیصد ہیں۔
اکیلے امریکہ نے 2021 میں تیار کردہ 460 نئے فعال رگز میں سے 239 بنائے۔

شیئر: