Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باشندوں کیلئے بچت ناممکن

  لندن ..... اقتصادی حالت میں عدم استحکام اور آئے دن بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے برطانوی باشندوں کےلئے بچت کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے اور اس حوالے سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں کم سے کم 80 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کے اکاﺅنٹ میں صرف 100پونڈ موجود ہیں یا اس سے بھی کم۔ ماہرین اقتصادیات کا کہناہے کہ ایک کروڑ70لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو کریڈٹ کارڈ کے واجبات وقت پر ماہانہ ادا نہیں کرپاتے۔ مالی معاملات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کا کہناہے کہ یہ صورتحال برطانیہ کی اس کمزورمعیشت کی نشاندہی ہے جو زبردست قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور وزارت خزانہ کی منتخبہ کمیٹی کے رکن جان مارن کا کہناہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ حکومت ایک عرصے سے لوگوںکے انفرادی قرضوں کے بارے میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا رہی جس سے وہ اطمینان کا سانس لے سکیں۔ 

شیئر: