شیخوپورہ.. شیخوپورہ میں نارنگ منڈی کے قریب سی ٹی ڈی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے2 اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔3 سے4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اس سے قبل لاہور کے قریب مناواں میں کالعدم تنظیم کے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار شامل تھا۔