شاہ عبداللہ زمزم پروجیکٹ میں یومیہ 2 لاکھ بوتلوں کی تیاری
شاہ عبداللہ زمزم پروجیکٹ میں یومیہ 2 لاکھ بوتلوں کی تیاری
ہفتہ 2 جولائی 2022 18:27
یہ اضافہ حج سیزن میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)۔
سعودی عرب میں شاہ عبداللہ زمزم ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کدی مکہ مکرمہ کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر یومیہ 2 لاکھ بوتلیں کردی گئی ہے۔
یہ اضافہ حج سیزن میں زمزم کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق زم زم فلنگ سٹینش 24 گھنٹے کام کرتا ہے جس کا مقصد زائرین اور عازمین حج تک آب زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبدالرحمن الخطابی کا کہنا ہے کہ ’مملکت کی اعلی قیادت کی ہمیشہ سے ہی حجاج کو بہترسے بہترخدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی واٹر کمپنی نے آب زمزم میں بوتلوں میں پیک کرنے کا منصوبہ مکمل کیا ہے۔
سعودی حکومت زمزم کو زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ بنانے، چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین کو زمزم کی فراہمی اور سائنٹیفک طریقے سے اسے پیک کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔