حیدرآباد دکن ..... حیدرآباد دکن میں 64فیصد خواتین اور 83فیصد مردوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انکا وزن زیادہ ہے۔ 5ہندوستانی شہروں میں کئے جانے والے ا یک سروے کے مطابق 89فیصد مردوں اور 98فیصد خواتین نے کہا کہ صحتمند رہنا انکی ترجیح ہے۔ ملک بھر میں جو سروے کیا گیا ہے اس کے مطابق 80فیصد آبادی کا کہناتھا کہ اگرچہ جب بھی انہیں طبی علاج معالجے کی ضرورت پیش آئی ہے وہ وقت پر کبھی بھی کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ، کولیسٹرول ، مٹاپے کے مسئلے، ناکافی جسمانی سرگرمیوں، سگریٹ نوشی ، ٹینشن، لائف اسٹائل کیوجہ سے ہوتے ہیں اور حیدرآباد میں تو ہر عمر کے لوگ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں۔26فیصدخواتین خون میں کمی اور 88فیصد وٹامن ڈی کی کمی کے مسائل کا شکار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جن دیگر شہرو ںمیں یہ سروے کیا گیا ان میں بنگلور، دہلی ، چنئی ، ممبئی اور پونا شامل ہیں۔