عازمین حج کا ان کی اپنی زبان میں خیر مقدم کرنے کی مہم کا آغاز
عازمین حج کا ان کی اپنی زبان میں خیر مقدم کرنے کی مہم کا آغاز
اتوار 3 جولائی 2022 22:22
مسجد الحرام میں 100 گائیڈ 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے عازمین حج کے خیر مقدم کے لیے ’آپ کی زبان میں آپ کا استقبال‘ کے عنوان سے استقبالیہ پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے ٹوئٹر پربیان میں کہا گیا کہ مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام میں 100 گائیڈ 23 مختلف زبانوں میں آنے والے عازمین استقبال کے لیے 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مسجد الحرام آنے والے زائرین سے خود ان کی اپنی زبان میں مکالمہ ہو اور انہیں اپنے دل کی بات کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ ترجمے کے سلسلے میں کئی باتوں کا لحاظ رکھا جارہا ہے۔ ترجمہ رواں، آسان زبان میں اور پیچیدگی سے پاک ہو۔ ترجمہ کرنے والے کو عربی اور متعلقہ زبان پرعبور حاصل ہو اور وہ دونوں زبانوں کے مفردات سے خوب اچھی طرح واقف ہو۔