Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی صحت تسلی بخش ہے، وبائی مرض ریکارڈ نہیں کیا گیا، ترجمان صحت

1831 حجاج نے آن لائن کلینک کے ذریعے طبی مشورے لیے۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ’حجاج کی صحت کے حوالے سے مجموعی طورپرحالات تسلی بخش ہیں، کسی قسم کے وبائی مرض کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ترجمان صحت  وقوف عرفہ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

حجاج چھتری کا استعمال کریں تاکہ لو سے بچ سکیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹرعبدالعالی نے مزید کہا کہ ’حجاج کرام کوہماری نصیحت ہے کہ وہ کھلی دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ ’لو‘ سے محفوظ رہے سکیں علاوہ ازیں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم پانی کی قلت کا شکار نہ ہو‘۔ 
ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 65 ہزار ضیوف الرحمان کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ امراض قلب میں مبتلا 108 حجاج کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ 
گردے کے امراض میں مبتلا 313 حجاج کوڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 177 کی سرجری کی علاوہ ازیں 1831 حجاج نے آن لائن کلینک کے ذریعے طبی مشورے لیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: