Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 ہزار لیٹر غیر معیاری کھانے کا تیل ضبط

  خمیس مشیط ..... وزارت تجارت و صنعت نے رہائشی مکان سے غیر معیاری کھانے والے تیل کے سیکڑوں کنستر ضبط کر کے گودام کو سیل کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی کمیٹی کو شکایت ملی تھی کہ خمیس مشیط کے علاقے میں ایک مکان کو گودام بنایا گیا ہے جہاں استعمال شدہ کھانے کے تیل کو دوبارہ کنستروں میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کیاجاتاہے ۔ وزارت کی تفتیشی ٹیم نے گودام پر چھاپا مارا تو وہاں سے 671 کنستر برآمد ہوئے جن میں بھرا گیا تیل 12 ہزار لیٹر تھا ۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گودام کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزمان استعمال شدہ تیل ہوٹلوں سے جمع کر کے اسے غیر معیاری طریقے سے صاف کر نے کے بعد تیل کو دوبارہ کنستروں میں پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ 

شیئر: