Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اطلاعات کی برطانیہ سے پیدل حج پر آنے والے عراقی سے ملاقات

وزارت اطلاعات نے مثالی تعاون کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹرماجد القصبی نے لندن سے پیدل حج کے لیے آنے والے عراقی شہری آدم محمد سے ملاقات کی۔ عالمی شہرت یافتہ معروف ’واکر‘ آدم محمد نے وزیر اطلاعات کو اپنے سفر کے بارے میں مطلع کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق برطانیہ میں مقیم عراقی شہری آدم محمد نے کہا کہ تقریبا دس ماہ قبل حج کے ارادے سے پیدل سفر کا آغاز کیا۔ 

10 ماہ اور 25 دن میں سفر حج مکمل ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)

آدم کو مکہ مکرمہ پہنچنے کے لیے 11 ممالک سے گزرنا پڑا ۔ برطانیہ سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے آدم محمد ہولینڈ پہنچے جہاں سے جرمنی، آسٹریا، ہنگری، سربیا، بلغاریہ، ترکی، لبنان، اردن اور وہاں سے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ 
آدم محمد نے یہ طویل ترین سفر 10 ماہ اور 25 دن میں مکمل کیا۔ حج ایام سے قبل وہ مکہ مکرمہ پہنچ گئے اور امسال فریضہ حج بھی ادا کیا۔ 

یہاں جو پذیرائی ملی وہ فراموش نہیں کرسکتا۔ (فوٹو ایس پی اے)

آدم محمد نے مثالی مہمان نوازی پر سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پہنچنے پر انہیں جس طرح کی پذیرائی ملی ہے وہ تاحیات فراموش نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات نے مثالی تعاون اور میزبانی کرتے ہوئے حج کے لیے فوری طور پر درکار تمام سرکاری امورنمٹائے وہ قابل قدر ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: